Launch of “Punjab Interfaith Harmony Policy”

مذہبی ہم آہنگی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،اعجاز عالم

Jan 09, 2020

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں امن،مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا شامل ہے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان بھر میں پر امن ماحول کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں تاہم اس کے لئے تمام اسٹیک ہولدرز کو ملکر ساتھ چلنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ننکانہ صاحب میں رونما ہونیوالے حالیہ افسوسناک واقعہ کی مستقبل میں روک تھام کیلئے آپس میں اتحادو یگانگت کو فروغ دینا ہوگا تاکہ کوئی بھی شرپسند نفرت کی چنگاری کو نہ بھڑکا سکے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے نیو منسٹر بلا ک میں ایک فلاحی ادارے یوتھ ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے ہمر اہ نمائندگان سول سوسائٹی اور دیگر علمائے کرام سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد نے انٹرفیتھ ہارمنی کے فروغ کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان بھر میں امن و محبت کو پروان چڑھانے کیلئے مستقبل میں بھی حکومت ایسے ہی اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی

https://dailypakistan.com.pk/E-Paper/lahore/2020-01-09/page-2/detail-18

Donate

For More Information, Get in Touch